Protest is a fundamental right of any citizen which cannot be abolished by any court Big relief for M. Fazlur Rehman from IHC
اسلام آباد: ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیئے ہیں کہ احتجاج کسی بھی شہری کا بنیادی حق ہے جسے ختم نہیں کیا جاسکتا۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے مولانا فضل الرحمان کے دھرنے کے خلاف مقامی وکیل کی درخواست کی سماعت کی۔
چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ اس درخواست میں آپ کی استدعا کیا ہے ؟ جس پر درخواست گزار نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے خلاف آزادی مارچ کا اعلان کر رکھا ہے جس پر پابندی لگائی جائےیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا آپ یہ کہنا چاہت ہیں کہ ان کو احتجاج کا حق حاصل نہیں، شہریوں کو پالیسی کے خلاف احتجاج کا حق ہوتا ہے جمہوری حکومت کے خلاف نہیں، احتجاج کسی بھی شہری کا بنیادی حق ہے اس کو ختم نہیں کیا جاسکتا جب کہ دنیا بھر میں کوئی عدالت احتجاج کے حق کو ختم نہیں کرسکتی۔ لوکل انتظامیہ کودوسرے شہریوں کے حقوق کو بھی تحفظ دینا ہے۔
چیف جسٹس نے دھرنے کے خلاف دونوں درخواستوں کو یکجا کر کے ایک ساتھ سماعت کرنے کا حکم دے دیا۔


No comments: